18 جون 2014 - 19:28
جرمنی کی عیسائی خاتون شیعہ ہو گئی

جرمنی کی رہنے والے عورت امیلیا چایکا نے ۱۶ جون کو اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرتے ہوئے دین اسلام قبول کر لیا اور مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کی ایک عیسائی خاتون ایران کے شہر رودسر میں اس شہر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد علی دستجردی کے پاس حاضر ہو کر دین مبین اسلام سے مشرف ہوگئی۔
جرمنی کی رہنے والے عورت امیلیا چایکا نے ۱۶ جون کو اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرتے ہوئے دین اسلام قبول کر لیا اور مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا۔
فاطمہ امیلیا چایکا نے اپنے شیعہ ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا: میں نے عیسائیت کے اندر خدا کو ویسا نہیں پایا جیسا اسلام کے اندر پایا ہے خدا جوئی کے مسئلے نے مجھے اسلام کی طرف راغب کیا ہے۔
انہوں نے کہا: میں حقیقت میں ہر چیز کو اسلام مخصوصا شیعیت کے اندر دیکھ سکتی ہوں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد علی دستجردی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین اسلام معرفت، انسانیت، محبت اور مہربانی کا دین ہے کہا: یہی چیز اس بات کا باعث بنی ہے یہ خاتون دین عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام کی طرف آ جائے اور مذہب تشیع کو قبول کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز